carrot juice benefits in Urdu

 


گاجر کا جوس


مشروبات کی مصنوعات پچھلے برسوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور اب یہ ایک ملٹی ملین ڈالر کی


صنعت ہے۔ گاجر بہت سے جوسز میں ایک عام جزو ہے، کیونکہ یہ ایک ایساذائقہ فراہم کرتا ہیں جو بہت


سے دوسرے پھلوں اور سبزیوں میں نہیں ہوتا ہے۔


اس کے ذائقے کے علاوہ، گاجر کا رس  بہت سے صحت کے فوائد فراہم کر تا ہے۔لوگ تازہ پھلوں اور


سبزیوں کے جوس زیادہ تر گروسری، کسانوں کی منڈیوں اور مخصوص جوس کی دکانوں سے خرید سکتے


ہیں۔ گھر میں گاجر کا جوس  جوس بنانے والی مشین کےذریعے بنانا ممکن ہے۔


فوائد


گاجر کا جوس انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت کی مختلف بیماریوں کو روکنے کے لیے فائدہ


مند ہو سکتا ہے۔ گاجر کے ممکنہ فوائد منددجہ ذیل ہیں:


پیٹ کا کینسر روکنے میں مدد کر سکتا ہے


گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس(یہ ایک ایسا معدہ ہے جو جسم میں جمع شدہ کھا نے کے بگاڑ کو روکتا ہے) معدے کے کینسر


کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔گاجر میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ایک جائزے میں،ایک


شخص جسے پیٹ کا کینسر تھا، اس پر گاجر کھانے کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔انہوں نے گاجر کھانے سے


معدے کے کینسر کا خطرہ 26 فیصد کم ہوتا دیکھا۔ تاہم، انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ایک شخص کو پیٹ کے


کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کتنی گاجریں کھانے کی ضرورت ہے۔


لیوکیمیا کے علاج میں مدد


لیوکیمیاخون کے کینسر کا ایک گروپ ہے۔ اس کے نتیجے میں خون کے غیر معمولی خلیات کی تعداد زیادہ


ہوتی ہے۔ یہ خون کے خلیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے اور انہیں بلاسٹ یا لیوکیمیا سیل کہتے ہیں۔ایک


تحقیق میں، محققین نے لیوکیمیا کے خلیات پر گاجر کے جوس کے اثرات کو دیکھا۔ گاجر کے جوس کے


عرق نے لیوکیمیا کے خلیات کو  تباہ کیا اور ان کے سیل سائیکل کو روک دیا۔اگرچہ یہ علاج لیوکیمیا کے


لیے  مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے، لیکن اس حالت میں مبتلا لوگوں کے لیے گاجر ایک اچھا غذائی انتخاب


ہو سکتا ہے۔


چھاتی کے کینسر  کے علاج میں مدد


2012 کے مطالعے میں چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والی خاتون کے کیروٹینائڈز کی سطح(کیروٹینائڈز آپ کو


بیماری سے بچا سکتے ہیں اور آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں)،  خون میں سوزش  ، اور  آکسیڈیٹیو تناؤ پر گاجر کے


جوس کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔آکسیڈیٹیو تناؤ اس وقت ہوتا ہے جب بیماری پیدا کرنے والے آزاد


ریڈیکلز جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ سے زیادہ ہوتے ہیں،جس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین نے


تایا کہ خون میں کیروٹینائڈز کی سطح زیادہ ہونے سے چھاتی کے کینسر کےخطرات کو کم کیا جا سکتا  ہے۔


مطالعہ کے دوران، شرکاء نے 3 ہفتوں تک روزانہ 8 اونس(227 گرام) گاجر کا جوس پیا۔ مطالعہ کے


اختتام پر،شرکاء کے خون میں کیروٹینائڈز کی سطح زیادہ تھی اور آکسیڈیٹیو تناؤ کی سطح  کم  تھی۔


پھپھڑوں کی بیماری کے علاج میں مدد


گاجر کے جوس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ 2016 میں، محققین نے 40 سال یا اس سے


زیادہ عمر کےبالغوں میں غذائی وٹامن سی کی مقدار اورپلمونری بیماری (COPDایک دائمی سوزش والی پھیپھڑوں کی


بیماری ہے جو پھیپھڑوں سے ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے) کے درمیان تعلق کو تلاش کیا۔انہوں نے پایا کہ


COPD والے لوگوں میں غذائی اجزاء کی مقدار نمایاں طور پر کم ہوتی ہے،ان لوگوں کے مقابلے میں


جنہوں نے گاجر کا استعمال  کیا۔ ان غذائی اجزاء میں کیروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے اور وٹامن سی


شامل تھے۔ مطالعہ میں شامل لوگوں میں COPD کا خطرہ ان لوگوں کے لیے کم تھا جنہوں نے وٹامن


سی کا زیادہ استعمال کیا ان لوگوں کے مقابلے میں جنہوں نے بہت کم استعمال کیا۔


بلڈ شوگر کے کنٹرول کو بہتر بنا سکتا ہے


گاجر کا جوس تھوڑی مقدار میں پینے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔


خاص طور پر، ٹائپ 2 ذیابیطس کے ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ گاجر کا جوس خون میں شوگر کو کم کرتا


ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جوس میں پروبائیوٹکس ( فائدہ مند بیکٹیریا )ہوتے ہیں جو ذیابیطس سے متاثر آنتوں


کےعلاج میں مدد دیتے ہیں ۔ایک اورتحقیق سے پتا چلا ہے کہ جامنی گاجر کا رس خون میں شوگر کے


کنٹرول کو بہتر کرتا ہے۔یہ گاجر  کی بہت مخصوص قسم ہیں۔اس کے باوجود، گاجر کے جوس میں کم


گلائسیمک انڈیکس (GI) ہوتا ہے۔ یہ ایک پیمانہ ہے جو یہ بتاتا ہے کہ کوئی خاص کھانا خون میں شوگر کی سطح


کو کتنا بڑھاتا ہے۔ کم گلیسیمک کھانے اور مشروبات کا استعمال ذیابیطس کے شکار لوگوں میں بلڈ شوگر


کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے ۔


جلد کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے


گاجر کے جوس میں موجود غذائی اجزاء جلد کی صحت کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔گاجر کا


ایک کپ (250 ملی لیٹر) جوس وٹامن سی کی کافی مقدار فراہم کرتا ہے۔ وٹامن سی آپ کی جلد کو آزاد


ریڈیکل کے نقصان سے بچانے کے لیے ایک اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔گاجر کے جوس


میں موجود بیٹا کیروٹین بھی آپ کی جلد کی مدد کر سکتا ہے۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کیروٹینائیڈ سے


بھرپور غذا آپ کی جلد کو الٹرا وائلٹ (UV) نقصان سے بچا سکتی ہے اور جلد کی ظاہری شکل کو بہتر بنا


سکتی ہے۔


دل کی صحت کو بڑھا سکتا ہے


گاجر کا رس دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔سب سے پہلے، گاجر کا جوس


پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے،پوٹاشیم ایک معدنیات جو بلڈ پریشر کو مناسب طریقے سے کنٹرول کرنے


میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گاجر کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات آپ کے دل کو بھی فائدہ


پہنچا سکتے ہیں۔ہائی کولیسٹرول کی سطح والے 17 بالغوں میں 3 ماہ کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ روزانہ 2


کپ (480 ملی لیٹر) گاجر کا جوس پینے سے خون میں اینٹی آکسیڈنٹس میں نمایاں اضافہ ہوا اور خون کے


لپڈس(ایک نا میا تی مرکب) کے آکسیڈیشن میں کمی آئی۔


خطرات


فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے مطابق، حمل کے دوران خواتین کو تازہ نچوڑے ہوئے


رس سے پرہیز کرنا چاہیے۔گاجر میں ایک قسم کی کیروٹینائیڈ ہوتی ہے جسے بیٹا کیروٹین کہتے ہیں جسے جسم


وٹامن اے میں تبدیل کر سکتا ہے۔جس سے جلد پیلی یا نارنجی ہو سکتی ہے۔ اس اثر کو کیروٹینوڈرما کہتے


ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

Khashkhash Benefits in Urdu

Gond Katira Benefits for Health in Urdu

Potato Benefits for Health in Urdu