Papeeta Benefits in Urdu

 


پپیتے کے فوائد



پپیتے کی ابتدا جنوبی میکسیکو سے ہوئی۔ پپیتے  گرم آب و ہوا میں


اگتے ہیں اور انہیں "papaws" یا "pawpaws" کے نام سے بھی


جانا جاتا  ہے۔ ان کا میٹھا ذائقہ،روشن رنگ، اور ان کے فراہم


کردہ صحت کے فوائد انہیں ایک مقبول پھل بناتے ہیں۔ پپیتے


کے استعمال کے ممکنہ  فوائد میں دل کی بیماری کو کم کرنا،


ذیابیطس کو کنٹرول کرنا، کینسر کے خطرے کو کم کرنا،عمل انہضام


میں مدد کرنا، ذیابیطس کے شکار لوگوں میں گلوکوز کو کنٹرول کرنا،


بلڈ پریشر کو کم کرنا، اور زخموں کو ٹھیک کرنا شامل ہیں۔پپیتا ایک


نرم پھل ہے جسے مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال کیا جا


سکتا ہے۔


پپیتے کے فوائد مند رجہ ذیل ہیں:


عمر سے متعلق میکولر ڈیجنریشن کوروک سکتا ہے


عمر سے متعلق میکولر ڈیجنریشن (AMD) آنکھوں کی ایک بیماری


ہے جو آپ کی بصارت کو دھندلا کر سکتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی


ہے جب عمر بڑھنے سے میکولا کو نقصان پہنچتا ہے،میکولا آنکھ کا


وہ حصہ جو آگے کی بینائی کو کنٹرول کرتا ہے۔


پپیتے میں پایا جانے والا ایک اینٹی آکسیڈنٹ Zeaxanthin نیلی


روشنی کی نقصان دہ شعاعوں کو فلٹر کرتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ


یہ آنکھوں کی صحت میں حفاظتی کردار ادا کرتا ہے، اور یہ


میکولر ڈیجنریشن کو روک سکتا ہے۔


دمہ کی بیماری سے بچاتا ہے


ان لوگوں میں دمہ ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جو خاص غذائی


اجزاء کی زیادہ مقدار کھاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء میں بیٹا


کیروٹین شامل ہے، جو پپیتا، خوبانی،کدو اور گاجر   میں موجود ہوتا


ہے۔


کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے


پپیتے میں پائے جانے والا بیٹا کیروٹین کا استعمال کر نے سے کینسر


کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔"جرنل کینسر ایپیڈیمولوجی اینڈ


پریونشن بائیو مارکرز" میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے


مطابق  بیٹا کیروٹین کے استعمال سے نوجوان مردوں میں


پروسٹیٹ کینسر(ٖپروسٹیٹ غدود کا قابو سے باہر ہوجانا جس سے


پیشاب کرنے میں تکلیف ہو تی ہے) کے خطرے کو کم کیا جا


سکتا ہے۔


ہڈیوں کو بہتر بنا نےمیں مدد کر تا ہے


پپیتے میں وٹامن K بھی پایا جا تا ہے،جس کی مقدار 4.1 ملی گرام


ہے۔وٹامن K کی کمی سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرے بڑھ


جاتے ہیں۔وٹامن K کا مناسب استعمال اچھی صحت کے لیے


اہم ہے،کیونکہ یہ جسم میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے اور


پیشاب سے کیلشیم کے اخراج کو کم کر سکتا ہے۔یعنی ہڈیوں کو


مضبوط اور دوبارہ بنانے کے لیے جسم میں زیادہ کیلشیم موجود


ہوتا ہے۔


شوگر کو کنٹرول کرتا ہے


مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائپ 1 ذیابیطس والے لوگ جو


زیادہ فائبر(غزائی ریشہ) والی غذا کھاتے ہیں ان کے خون میں


گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہےاور ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد کے


خون میں شوگر، لپڈ(نامیاتی مرکب) اور انسولین(ایک ہارمون) کی


سطح بہتر ہو سکتی ہے۔ایک چھوٹا پپیتا تقریباً 3 گرام فائبر فراہم


کرتا ہے،جو 17 گرام کاربوہائیڈریٹس(ایسے نامیاتی مادے جو جسم


کو فائدہ پہنچاتے ہیں) کے برابر ہے۔


ہاضمے کو بہتر بناتا ہے


پپیتے میں پاپین نامی ایک انزائم ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ 


پپیتے میں فائبر اور پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے،یہ دونوں ہی


قبض کو روکنے میں مدد دیتے ہیں اور انسانی جسم میں ہاضمے کو بہتر


بناتے ہیں۔


دل کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتا ہے


پپیتے میں موجود فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز دل کی بیماریوں سے بچنے


میں مدد دیتے ہیں۔سوڈیم کی مقدار میں کمی کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم


کی مقدار میں اضافہ سب سے اہم غذائی تبدیلی ہے جو ایک شخص


میں دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔


سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے


Choline ایک اہم  غذائیت ہے جو پپیتے میں پایا جاتا ہے جو


ہمارے جسم کو نیند، پٹھوں کی حرکت،کوئی چیز سیکھنے اور


یادداشت میں مدد کرتا ہے۔Choline سیلولر جھلیوں(نرم لچکدار


چادر) کی ساخت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے،اعصابی


تحریکوں(ایک برقی سگنل جو فائبر کے ساتھ سفر کرتا ہے) کی


فراہمی میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ چربی کو جذب کرنے میں


مدد کرتا ہےاور سوزش کو کم کرتا ہے۔



جلد کے انفیکشن کو روکتاہے


  پپیتے کا اوپری حصہ زخم بھرنے اور جلے ہوئے علاقوں کے


انفیکشن کو روکنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔محققین کا


خیال ہے کہ پپیتے میں موجود پروٹولیٹک انزائمز(یہ عمل انہضام میں


یا سوجن میں شامل پروٹین کے ٹوٹنے میں مدد کر سکتا ہے) اس


کے فائدہ مند اثرات کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ڈیکوبیٹس السر (جلد کی


ایک بیماری) کے علاج کے لیے پاپین انزائم پر مشتمل مرہم بھی


استعمال کی جاسکتی ہیں۔


بالوں کو صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے


پپیتا بالوں کے لیے بھی بہت اچھا ہے کیونکہ اس میں وٹامن


اے ہوتا ہے۔وٹامن اےسیبم کی پیداوار کے لیے ضروری


غذائیت فراہم کرتا ہے،جو بالوں کو نمی بخشتا ہے۔ وٹامن اے


جلد اور بالوں سمیت تمام جسمانی ٹشوز کی نشوونما کے لیے بھی


ضروری ہے۔وٹامن سی کی مناسب مقدار، جو کہ پپیتا فراہم کر تا


ہے، کولیجن کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے ضروری


ہے۔ کولیجن جلد کو ساخت فراہم کرتا ہے۔



مزیدار اور بہترین پھل ہیں



پپیتا ایک منفرد ذائقہ فراہم کرتا ہے جو بہت سے لوگوں کو پسند


ہے۔ایک کچا یا تھورا پکا ہوا پپیتا بالکل پکنے والے پپیتے سے بہت


مختلف ہو سکتا ہے۔جب زیادہ سے زیادہ پک جائے تو پپیتا پیلے


نارنجی سرخ رنگ کا ہونا چاہیے،حالانکہ کچھ سبز دھبے بھی پائے


جاتا ہیں۔ناش پتی کی طرح،اس کی جلد کو ہلکے دباؤ کے ساتھ ملنا


چاہیے۔ٹھنڈا ہونے پر اس کا ذائقہ بہترین ہوتا ہے، اس لیے


جب بھی ممکن ہو اسے فریج میں رکھنا اچھا خیال ہے۔اسے


اچھی طرح دھونے کے بعد، آپ اسے نصف لمبائی میں کاٹ


سکتے ہیں، بیجوں کو نکال سکتے ہیں، اور اسے چمچ سے کھا سکتے ہیں،


جیسے کینٹالوپ یا خربوزہ۔جیسا کہ یہ ناقابل یقین حد تک ورسٹائل


ہے، اس کو دیگر کھانوں کے ساتھ بھی ملایا جا سکتا ہے جو اس


کے ذائقے کو پورا کرتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

Khashkhash Benefits in Urdu

Gond Katira Benefits for Health in Urdu

Potato Benefits for Health in Urdu