Psylium Benefit for Health in Urdu
اسپغول:
اسپغول کا تعارف :
اسپغول ایک حل شدہ ریشہ دار عنصر ہے - اسپغول بنیادی طور پر ایک جڑ ی بوٹی ہے -جو کے ایک پودے کے بیجوں سے حاصل ہوتا ہے - جس کا نام (پلانٹاگو اوواٹ)ہے - لوگ اسپغول کو غذائی جز کے طور پر استعمال کرتے ہیں - اسپغول ریشہ دار دانے دار کیپسول یا پاؤڈر کی شکل میں دستیاب ہے- اسپغول ایک فائبر سپلیمنٹ ہے جو قبض کمم کرتا ہے - اسپغول اپنی بہترین پانی میں حل پذیری کی وجہ سے پانی کو جذب کر سکتا ہے اور ایک موٹا چپچپا مرکب بن سکتا ہے جو چھوٹی آنت میں ہاضمے کے خلاف مزاحمت کرتا ہے- ہاضمے کے خلاف اس کی مزاحمت اسے ہائی کولیسٹرول ٹرائگلیسرائیڈز (کولیسٹرول کی دوسری قسم ہے )بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے- اسپغول موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد کر تا ہے اور ہلکے اسہال کے ساتھ ساتھ قبض سے بھی نجات دلاتا ہے-
اسپغول کے فوائد :
اسپغول مختلف اشکال میں دستیاب ہے اور اس کے بہت سے فوائد ہیں جو مندرجہ ز یل فوائد ہیں -
١ ) اسپغول قبض دور کرنے میں اہم قردار ادا کرتا ہے :
اسپغول ایک قبض کشا عنصر ہے- اور قبض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے- اسپغول جزوی طور پر ہضم ہونے والے کھانے سے منسلک ہو کر کام کرتا ہے جو پیٹ سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوتا ہے- اس کے بعد یہ پانی کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے- جس سے پاخانہ کے سائز اور نمی میں اضافہ ہوتا ہے- ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اسپغول جو ایک حل پذیر ریشہ ہے جوگندم کی چوکر سے زیادہ اثر رکھتا ہے جو کہ ناقابل حل ریشہ ہے- ایک اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 2 ہفتوں تک دن میں دو بار (5.1 گرام ) اسپغول لینے سے پاخانہ کے پانی کی مقدار اور وزن میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے -
٢ ) اسپغول اسہال کے علاج میں مدد فراہم کرتا ہے :
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اسپغول پیچس کو دور کرتا ہے- یہ پانی جذب کرنے والے عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ پاخانہ کی موٹائی کو بڑھادیتا ہے اور بڑی آنت سے گزرنے والی پانی کی مقدار کو کم کردیتا ہے-ایک پرانے مطالعے سے پتا چلا ہےکہ اسپغول کے استعمال سے 30 لوگوں میں اسہال کی بیماری میں نمایاں کمی کی ہے- جولوگ کینسر کی وجہ سے تابکاری تھراپی(radiation therapy) سے گزر رہے تھے -ایک اور پرانی تحقیق ہےکہ ڈاکٹروں نے آٹھ افراد کا علاج اسپغول کے استعمال سے کیا جنہیں لیکٹولوز کی وجہ سے اسہال ہوتا تھا روزانہ تین بار (3.5 گرا م ) اسپغول کی اس مقدار کو استعمال کرنے سے ان کے پیٹ کے خالی ہونے کا وقت 69 منٹ سے بڑھا کر 87 منٹ ہو گیا اس کے ساتھ بڑی آنت کی رفتار بھی کم ہو گئی جس کا مطلب آنتوں کی حرکت کم ہو گئی تھی اور اسہال کے مریضوں کو اسہال سے نجات مل گی تھی -
٣ ) اسپغول شوگر سے نجات دلاتا ہے :
اسپغول استعمال کرنے سے جسم کے گلیسیمک ردعمل (خون میں ہونے والی تبدیلیاں )کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے-ایک تحقیق کے مطابق ڈاکٹروں نے ذیابیطس(شوگر ) اور قبض کے شکار 51 افراد کو دن میں دو بار (10 گرام) اسپغول دیا اس کے نتیجے میں قبض، جسمانی وزن، خون میں شو گر کی سطح، اور کولیسٹرول لیول میں (12 افراد )میں کمی واقع ہوئی-چونکہ اسپغول کے استعمال کرنے سے عمل انہضام (digestion)کو سست کر دیتا ہے- اس لیے لوگوں کو اسے اکیلا استعمال کرنے کے بجائے کھانے کے ساتھ لینا چاہیے - اسپغول کے اس استعمال سے خون میں شو گر لیول پر زیادہ اثر پڑتا ہے- اسپغول کی (10.2 گرام ) مقدار روزانہ استعمال کرنے سے خون میں شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے -
٤ ) اسپغول وزن کم کرنے کے لئے موثر ہے :
اسپغول ریشہ دار عنصر ہے جو چپکنے والا مرکب بنا تا ہے جس مے موجود وٹامن اور فائبر جو بھوک کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے - اسپغول پیٹ کے خالی ہونے کو کم کرتا ہے اور بھوک کو کم کرکے بھوک پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے- بھوک میں کمی اور کیلوری کی مقدار وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں - ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے پہلے (10.2 گرام ) تک اسپغول کی مقدار لینے سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے -
٥ ) اسپغول کولیسٹرول لیول کو برقرا ر رکھتا ہے :
اسپغول چربی اور بائل ایسڈ(جگر کے ذریعہ تیار کردہ ایک تیزاب جو پتہ کے ساتھ چربی کو توڑنے کے لئے کام کرتا ہے) سے منسلک ہوتا ہے - اور جسم کو چربی اور بائلایسڈ کے اخراج میں مدد کرتا ہے- بائلایسڈکو تبدیل کرنے کے لئے جگر زیادہ کولیسٹرول کا استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کی مقدار میں واضح کمی واقع ہوتی ہے- ایک مطالعہ کے مطا بق 47 صحت مند افراد نے 6 ہفتوں تک ہر روز (6 گرام ) اسپغول استعمال کے بعد ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی -اور اسپغول ایچ ڈی ایل (اچھے کولیسٹرول) کی سطح کو بڑھانے میں مدد کر تا ہے-دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 مطالعات کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہLDL کولیسٹرول میں کمی خوراک پر منحصر ہے-
٦ ) اسپغول کا استعمال دل کے موثر ہے :
اسپغول کا استعمال دل کے لئے بہت اچھا ہے -امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کا کہنا ہے کہ غذائی ریشہ کولیسٹرول کو بہتر بنا تا ہے- اور دل کی تمام بیماریوں فالج ذیابیطس(شوگر ) اور موٹاپے کے خطرے کو کم کر تا ہے-اسپغول کا استعمال خون کے ٹرائگلیسرائڈز، بلڈ پریشر، اور دل کی بیماریوں کے خطر ات کو کم کرنے میں مدد کر تے ہیں - 28 آزمائشوں کے جائزے سے پتا چلا ہے کہ روزانہ (10.2 گرا م ) اسپغول کی مقدار کا استعمال کرنے سے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے- بشمول LDL کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے-اور اسپغول بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے -
Comments
Post a Comment